اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج کے حملوں کے خوف سے داعش کے دہشت گرد، ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان شام منتقل کر رہے ہیں۔ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے کئی بڑے کمانڈر موصل سٹی چھوڑ کر نامعلوم مقام کی جانب فرار ہو گئے ہیں اور جنگ کی ذمہ داری مقامی کمانڈروں کو دے دی گئیں ہیں۔
دوسری جانب فوج کی کاروائی میں عراق کے الرمادی سٹی میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے مارے گئے ہیں۔ عراق کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ عراقی فوجیوں نے الرمادي میں ایک کارروائی کرکے کم سے کم 19 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس کارروائی میں کئی دہشت گرد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔
در ایں اثنا عراقی فوجیوں نے صوبہ الانبار میں دھماکہ خيز مواد سے بھرا ایک ٹرک پکڑا ہے جسے دہشت گرد دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169